Friday, July 19, 2019

Police Khidmat Markiz Bahawalpur

پولیس خدمت مرکز

پنجاب پولس نے پنجاب کے 36 اضلاع میں عوامی سہولیاتی مراکز قائم کیے ہیں جنھے "پولیس خدمت مرکز"کہا جاتا ہے (مراکز کی جامع فہرست بمع رابطہ نمبر اور جگہوں کی تفصیل ادھر موجود ہے) ۔ پنجاب پولیس کے ٹیکنالوجی پارٹنر ہونے کے ناطے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آیَ ٹی بی) نے تمام مراحل کو خود کار بنایا ہے اورایک مکمل مرکزی آیَ ٹی سسٹم تشکیل دیا ہے جس سے ان مراکز کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ مرکزی آیَ ٹی سسٹم کے ساتھ قائم کردہ ان مراکز کے درج ذیل نتایئج سامنے آےَ ہیں:

  • شہریوں کےلیے یقینی اور کم وقت میں کام
  • درخواست جمع کرانے کا آسان عمل
  • شہریوں کیساتھ باوقار سلوک
  • ڈاک کے ذریعہ دستاویزات کی ترسیل
  • ون ونڈو آپریشن (عوام کے لیے آسان مراحل)
  • شہریوں کے ردِعمل اور نگرانی کا سسٹم
  • آن لایئن سرچ درخواست کی

آئی جی پنجاب کا پیغام


شہریوں کی بہترین خدمت ہی پنجاب پولیس کا اولین مقصد ہے۔ ہم اس عزم کی تکمیل کے لئے شبانہ روز کوشاں ہیں اور خدمت مراکز کا قیام اِسی کوشش کی ایک کڑی ہے۔
ہمارے خدمت مراکز گو کہ تمام اضلاع میں مختلف انواع کی13خدمات مہیا کر رہے تھے لیکن یہ خدمات ان اضلاع تک ہی محدود تھیں، اور عوام الناس کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول اور ٹریفک لائسنس جیسے کاموں کی تجدید کے لیے اپنے آبائی اضلاع کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ مگر اب ان خدمت مراکز کا دائرہ کار متعلقہ اضلاع سے بڑھا کر ایک مربوط نظام(Integrated Khidmat Markaz System)کے تحت پورے پنجاب میں پھیلادیا گیا ہے۔ باہم مربوط خدمت مراکز کے اس نئے نظام کی وجہ سے پنجاب کے عوام تمام سہولیات سے اپنی دہلیز پر ہی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس کے خلاف شکایات بھی اب خدمت مراکز میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں اس مربوط نظام کے تحت پولیس خدمت کاونٹر بھی بنائے جارہے ہیں تاکہ شہری میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ کی سہولت بغیر کسی پریشانی اور پولیس اسٹیشن جائے بغیر وہیں سے حاصل کرسکیں۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ عوامی شکایات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ نظام میں مزید شفافیت بھی آئے گی۔ مستقبل میں یہ خدمت کاونٹر صوبہ بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں میں بھی قائم کئے جائیں گے۔
مجھے یقین ہے کہ پنجاب پولیس خدمت مراکز کے اس نئے نظام کی بدولت عوام کی توقعات پر پورا اُترے گی۔ ہم اللہ کے حضور اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے دُعا گو ہیں۔
https://pkm.punjab.gov.pk/assets/frontend/images/OfficialPIC-IGPArifNawaz_1.jpg